24 مئی، 2012، 6:37 PM

ہندوستان

حافظ سعيد ممبئي حملوں کے ماسٹر مائند/ شواہد پاکستان کو فراہم کردیئے ہیں

حافظ سعيد ممبئي حملوں کے ماسٹر مائند/ شواہد پاکستان کو فراہم کردیئے ہیں

مہر نیوز،24 مئی 2012ء : پاکستان اور ہندوستان کے سيکريٹري داخلہ سطح کے دو روزہ مذاکرات اسلام آباد ميں جاری ہيں،ہندوستان نے حافظ سعيد کو ممبئي حملوں کا ماسٹر مائند قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعيد کے خلاف شواہد پاکستان کو فراہم کر ديئے ہيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے سيکريٹري داخلہ سطح کے دو روزہ مذاکرات اسلام آباد ميں جاری ہيں،ہندوستان نے حافظ سعيد کو ممبئي حملوں کا ماسٹر مائند قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعيد کے خلاف شواہد پاکستان کو فراہم کر ديئے ہيں۔ ہندوستانی سيکريٹري داخلہ آر کے سنگھ نے ميڈيا سے مختصر بات چيت ميں ممبئي حملوں کي پاکستاني تحقيقات پر عدم اطمينان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ حافظ سعيد ممبئي حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہيں، ان کے خلاف ثبوت پاکستان کو فراہم کر ديئے، اميد ہے پاکستان حافظ سعيد کے خلاف شواہد کي روشني ميں کارروائي کرے گا. پاک بھارت سيکريٹري داخلہ سطح کے مذاکرات کے ايجنڈے ميں ويزا پاليسي ميں نرمي، قيديوں کا تبادلہ، اسمگلنگ، دہشت گردي اور ممبئي حملوں پر پيشرفت جيسے امور شامل تھے۔

News ID 1611159

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha